20 جون 2025 - 15:31
مغرب کی طرف سے اسرائیل کی حمایت المناک نتائج کا سبب بنے گی، وزیر دفاع پاکستان

پاکستان کے وزیر دفاع نے صہیونی ریاست کے حامیوں سے مخاطب ہوکر کہا: مغرب کو اس جنگ پر فکرمند ہونا چاہئے جو اسرائیل نے مسلط کی ہے اور یہ جنگ آج پورے خطے اور خطے سے باہر کے ممالک پر چھا گئی ہے اور اس سرکش (ریاست) کی حمایت ـ جو کسی بھی بین الاقوامی ضابطے کی پابند نہیں ہے ـ المناک نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز  ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے X پلیٹ فارم پر، جعلی اور ناجائز صہیونی ریاست کے مغربی حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے لکھا: مغرب کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے فکرمند ہونا چاہئے جس ن ے این پی ٹی یا کسی بھی ایسے معاہدے پر دستخط نہیں کئے ہیں جس کی بنیاد پر اس کا مؤاخذہ کیا جا سکے۔

انھوں نے کہا: ہم نے بین الاقوامی ضوابط پر دستخط کئے ہیں اور ہماری جوہری قوت ہمارے عوام کے مفاد اور ہمارے دشمنوں کے معاندانہ منصوبوں کے مقابلے میں ملک و قوم کے دفاع کے لئے ہے۔

انھوں نے کہا: ہم اپنے ہمسایوں کے خلاف تسلط جمانے کی کی پالیسیوں پر کاربند نہیں ہیں، جبکہ اسرائیل کے عزائم ہمسایوں کے خلاف ہیں۔

انھوں نے کہا: مغرب کو اسرائیل کے کھڑے کئے گئے تنازعات پر فکرمند ہونا چاہئے جو پورے خطے اور اس کے باہر کے علاقوں کو متاثر کریں گے؛ اس سرکش (ریاست) کی حمایت کے نتائج المناک ہو سکتے ہیں۔

وزیر دفاع نے گذشتہ سینیچر کو پاکستان کی قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ایران پر صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور بین الاقوامی فورموں میں اس کا دفاع جاری رکھے گا۔

انھوں نے عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

نیز پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ نے الگ الگ قراردادیں منظور کرکے اسلامی جمہوریہ ایران میں صہیونیوں کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی قوم اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha